اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام حزب اللہ کے مسلح ڈرون طیاروں سے سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کیونکہ مستقل جنگ میں لبنان کی تحریک مقاومت حزب اللہ ان مسلح ڈرون طیاروں کو بڑے پیمانے پر اسرائیل کے خلاف استعمال میں لاسکتا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا یہ تجزیہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب حال ہی میں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کئے گئے ایک ویڈیو میں حزب اللہ کے ڈرون طیارے شام میں دہشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے دکھایا گیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اگچہ حزب اللہ اپنے ڈرون طیاروں کو خصوصاً جاسوسی کیلئے ہی استعمال کرتا ہے تاہم اس ویڈیو سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ حزب اللہ ان طیاروں کو کس طرح حملوں میں استعمال کرتا ہے۔
صیہونی مبصرین کا ماننا ہے کہ مستقبل جنگ میں حزب اللہ اسرائیل کے خلاف اپنے مسلح ڈرون طیاروں کو استعمال میں لاسکتا ہے ۔
اسرائیلی میڈی انے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ تل ابیب مقبوضہ جولان علاقے میں دمشق مخالف دہشتگردوں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کررہی ہے اور اس علاقے میں قائم صیہونی اسپتال میں اب تک 1300 سے زائد دہشتگردوں کا علاج ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲